مشرق وسطیٰ کی صورتحال، فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر، مزید 64 پروازیں منسوخ
Web Desk
2 April 2026
اسلام آباد/کراچی: مشرقِ وسطیٰ میں جاری غیر یقینی صورتحال کے سائے پاکستان کے فضائی آپریشن پر گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔ آج اپریل کے دوسرے روز بھی پاکستان کے پانچ بین الاقوامی ایئرپورٹس سے مشرقِ وسطیٰ کے مختلف شہروں کے لیے جانے اور وہاں سے آنے والی 64 دوطرفہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق، متاثرہ ایئرلائنز میں قومی ایئرلائن پی آئی اے (PIA) سمیت ایئر بلو، ایئر عربیہ، ایران ایئر اور قطر ایئر ویز شامل ہیں۔ سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ایئرپورٹ اسلام آباد رہا، جہاں سے 34 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ کراچی 18 منسوخ پروازوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 33 دنوں کے دوران پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ کے لیے مجموعی طور پر منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد 2592 تک پہنچ گئی ہے، جو کہ ملکی ہوابازی کی صنعت کے لیے ایک بڑا مالی دھچکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام
17 July 2026
صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت
17 July 2026
امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا
17 July 2026
کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو
17 July 2026
استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ
17 July 2026
مِس ورلڈ مقابلے میں پہلی بار پاکستان کی شرکت؛ نمائندگی انیقہ معراج کریں گی
17 July 2026
چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم
17 July 2026
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
17 July 2026