LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم سونے کی قیمت میں بڑی کمی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی واٹس ایپ ہیکنگ سے بچاؤ، این سی سی آئی اے کا ایکشن پلان، ہیلپ لائن بھی قائم ہوگی بلھے شاہ ایکسپریس کی بحالی، لاہور ریلوے سٹیشن اپ گریڈ، نئی ٹرینوں کا اعلان اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، آئندہ ہفتے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 4 روز میں 21 ہزار 600 کیوسک کم

ایران نے پاکستان سمیت ثالثوں کے ذریعے امریکی پیغامات ملنے کی تصدیق کردی

Web Desk

1 April 2026

ایران نے پاکستان سمیت مختلف ثالث ممالک کے ذریعے امریکا کے پیغامات موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ براہِ راست مذاکرات نہیں ہو رہے، تاہم ثالثوں کے ذریعے رابطے جاری ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایران نے ایک بار پھر براہِ راست مذاکرات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے۔

ادھر برطانوی خبر رساں ادارے نے سینئر ایرانی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ منگل کے روز ثالثوں نے ایران سے رابطہ کیا اور سفارتکاری کے عمل کو جاری رکھنے پر بات چیت کی گئی، تاہم عارضی جنگ بندی کے حوالے سے کوئی باضابطہ گفتگو نہیں ہوئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ امریکی نائب صدر نے بھی ایرانی تنازع پر پاکستانی ثالثوں سے رابطہ کیا اور ایک سخت پیغام ایران تک پہنچایا گیا۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر نے عندیہ دیا ہے کہ بعض مطالبات کی تکمیل کی صورت میں جنگ بندی پر بات چیت ممکن ہو سکتی ہے، جن میں آبنائے ہرمز کی بحالی بھی شامل ہے۔

دوسری جانب امریکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اس وقت جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ مذاکرات میں شامل ہونے کے لیے تیار نہیں۔