امریکی شہر گریز بورو میں پاکستانی نژاد کامران افضل پولیس چیف مقرر، تعلق کراچی سے ہے
Web Desk
1 April 2026
امریکا کے شہر گریز بورو میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کی قیادت کے لیے پاکستانی نژاد افسر کامران افضل کو نیا چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔
شہر حکام کے مطابق کامران افضل، جو اس وقت ڈیٹن پولیس کے سربراہ ہیں، 13 مئی سے اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
کامران افضل نے 1991 میں اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا اور مختلف شہروں میں پولیس چیف کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ان میں ڈورانگو، ہوپ ویل اور ڈیٹن شامل ہیں۔
تعلیم کے لحاظ سے وہ معاشیات اور انتظامی امور کے شعبے میں اعلیٰ ڈگریاں رکھتے ہیں۔
کامران افضل کی پیدائش پاکستان کے شہر کراچی میں ہوئی اور وہ کم عمری میں اپنے خاندان کے ساتھ امریکا منتقل ہو گئے تھے۔ ان کا شمار تجربہ کار قانون نافذ کرنے والے افسران میں ہوتا ہے۔
تاہم اس تقرری پر شہر میں کچھ حلقوں کی جانب سے تحفظات بھی سامنے آئے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مقامی سطح پر موجود سینئر افسر کو اس عہدے پر تعینات کیا جائے۔
شہر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شفاف اور سخت انتخابی عمل کے بعد کیا گیا ہے، جس میں ملک بھر سے امیدواروں کا جائزہ لیا گیا۔
یاد رہے کہ سابق پولیس چیف کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ عہدہ عارضی طور پر عبوری سربراہ کے پاس تھا۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم
19 November 2026
صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026