بلاول بھٹوکی فضل الرحمان سے ملاقات، کشمیر جی بی الیکشن کیلیے اتحاد پراتفاق، اچانک قانون سازی پر تحفظات کا اظہار
Web Desk
1 April 2026
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے اسلام آبادمیں ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی اورانتخابی اتحادکےلیے کمیٹی تشکیل دینے پراتفاق کرلیاگیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ ملاقات کے دوران مولانافضل الرحمان اور بلاول بھٹو نے حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں اچانک قانون سازی پر تحفظات کا اظہار کیا۔ اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کاکہناتھاکہ عجلت میں ہونے والی قانون سازی سے پارلیمنٹ کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دیگر اہم سیاسی امورپربھی بات چیت کی۔ بلاول بھٹوکے ہمراہ راجا پرویز اشرف، نیر بخاری اور چوہدری یاسین بھی تھے۔جبکہ جے یوآئی کے رہنما مولانااسعد محمود بھی موجود تھے۔
متعلقہ عنوانات
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس
17 July 2026
عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
17 July 2026
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026
ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام
17 July 2026
صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت
17 July 2026
امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا
17 July 2026
کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو
17 July 2026