گورنر پنجاب سے پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں، سیاسی صورتحال پر گفتگو
Web Desk
1 April 2026
لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماؤں قمر زمان کائرہ، جہاں آرا وٹو اور منشاء اللہ بٹ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کا محور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مستقبل کا لائحہ عمل رہا۔ گورنر پنجاب نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ذاتی مفاد پر قومی مفاد کو ترجیح دی ہے اور موجودہ حکومت کے ساتھ اتحاد بھی اسی وسیع تر قومی مفاد کا حصہ ہے۔
گورنر پنجاب نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوانوں کے حقیقی لیڈر ہیں اور ملک کی نوجوان نسل انہیں وزیراعظم بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ انہوں نے احتجاجی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت کسی بھی قسم کے انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، تمام جماعتوں کو چاہیے کہ وہ ملکی تعمیر و ترقی کے لیے ایک صفحے پر رہیں۔
سفارتی محاذ پر ایک بڑی پیش رفت کا تذکرہ کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ آج دنیا پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی اور تناؤ میں کمی کے لیے پاکستان ایک ‘کلیدی ثالث’ کا کردار ادا کر رہا ہے، جو کہ ملکی خارجہ پالیسی کی ایک بڑی کامیابی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم
19 November 2026
صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026