LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم سونے کی قیمت میں بڑی کمی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی واٹس ایپ ہیکنگ سے بچاؤ، این سی سی آئی اے کا ایکشن پلان، ہیلپ لائن بھی قائم ہوگی بلھے شاہ ایکسپریس کی بحالی، لاہور ریلوے سٹیشن اپ گریڈ، نئی ٹرینوں کا اعلان اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، آئندہ ہفتے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے

گُل پلازہ متاثرین کے لیے 1 ارب 45 کروڑ کا ریلیف پیکج,جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس ایک کروڑ روپے دینے کا فیصلہ

Web Desk

1 April 2026

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گُل پلازہ آتشزدگی کے متاثرین کی بحالی کے عمل کو تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، ضیاء الحسن لنجار اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق، جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 85 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جس کے تحت ہر متاثرہ خاندان کو ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا جا رہا ہے۔ اب تک 72 میں سے 61 خاندانوں کو ان کے گھروں پر چیک پہنچا دیے گئے ہیں، جبکہ بقیہ کیسز نادرا اور بین الصوبائی تصدیق کے مراحل میں ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ نادرا سے رابطہ تیز کر کے تصدیقی عمل کو فوری مکمل کیا جائے۔

تاجروں کے حوالے سے بتایا گیا کہ متاثرہ دکانداروں کے لیے 60 کروڑ روپے مختص ہیں، جس میں سے اب تک 843 دکانداروں کو کے سی سی آئی (KCCI) کے ذریعے 5، 5 لاکھ روپے کی امداد فراہم کی جا چکی ہے۔ دکانوں کی تعداد میں 1184 سے 1209 تک کے فرق پر وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حتمی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت دی اور واضح کیا کہ پالیسی کے مطابق شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

سب سے اہم فیصلہ عمارت کی ساخت کے حوالے سے کیا گیا، جہاں وزیراعلیٰ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کو ہدایت کی کہ گُل پلازہ کی ازسرِ نو تعمیر کا تفصیلی منصوبہ پیش کیا جائے۔ انہوں نے کمشنر کراچی کو حکم دیا کہ عدالتی کمیشن کو اعتماد میں لے کر متاثرہ عمارت کو گرانے اور نئے سرے سے تعمیر شروع کرنے کے اقدامات کیے جائیں تاکہ تاجروں کا معاشی نقصان مزید نہ ہو۔