حکومتِ سندھ کا ای وی ٹیکسی منصوبہ شروع، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کا اعلان
Web Desk
1 April 2026
کراچی: سندھ حکومت نے جدید ٹیکنالوجی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے ای وی ٹیکسی پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے سندھ بینک، سندھ ڈویلپمنٹ فنڈ (SDF) اور سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے درمیان ہونے والے سہ فریقی معاہدے پر دستخط کیے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق عوام کو سستی اور جدید سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ “پنک بس سروس” کی عالمی کامیابی کے بعد اب ہم “پنک ای وی ٹیکسی” متعارف کروا رہے ہیں، جو خاص طور پر خواتین کو محفوظ سفر فراہم کرے گی اور انہیں معاشی طور پر خود مختار بنائے گی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی مہم کے نتیجے میں اب تک 20 ہزار خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دی ہے، جنہیں حکومت مفت تربیت بھی فراہم کر رہی ہے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت صرف گاڑیاں ہی نہیں لا رہی بلکہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون میں ای وی گاڑیوں کا اپنا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی بھی خواہش مند ہے تاکہ مقامی سطح پر پیداوار بڑھائی جا سکے۔ انہوں نے مہنگائی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے سنجیدہ ہے اور اس سلسلے میں مشترکہ حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس
17 July 2026
عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
17 July 2026
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026
ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام
17 July 2026
صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت
17 July 2026
امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا
17 July 2026
کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو
17 July 2026