آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
Web Desk
1 April 2026
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں عالمی ڈیجیٹل آپریٹر VEON گروپ (جو پاکستان میں ‘جیز’ کا مادر ادارہ ہے) کے سی ای او کان ترزی اوغلو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے واضح کیا کہ حکومت بین الاقوامی سرمایہ کاروں، بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹائزیشن کو ترجیح دے رہا ہے۔
وزیراعظم نے ملاقات کے دوران 5G اسپیکٹرم کی نیلامی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے عوام کو معیاری انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے لیے ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی نوجوان آبادی کو ایک عظیم اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں نوجوانوں کی دلچسپی عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش موقع ہے۔
VEON گروپ کے سی ای او کان ترزی اوغلو نے پاکستان میں کیش لیس اکانومی اور معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے حکومتی اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے پاکستان کی مارکیٹ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں مزید سرمایہ کاری بڑھانے کے ارادے کا بھی اظہار کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، شزا فاطمہ خواجہ، احد چیمہ اور جیز کے سی ای او عامر ابراہیم بھی شریک تھے۔
متعلقہ عنوانات
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس
17 July 2026
عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
17 July 2026
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026
ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام
17 July 2026
صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت
17 July 2026
امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا
17 July 2026
کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو
17 July 2026