LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم سونے کی قیمت میں بڑی کمی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی واٹس ایپ ہیکنگ سے بچاؤ، این سی سی آئی اے کا ایکشن پلان، ہیلپ لائن بھی قائم ہوگی بلھے شاہ ایکسپریس کی بحالی، لاہور ریلوے سٹیشن اپ گریڈ، نئی ٹرینوں کا اعلان اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، آئندہ ہفتے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے

اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، امن کیلئے 5 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق

Web Desk

1 April 2026

بیجنگ: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک نے عالمی اور علاقائی سیاست پر گہرے اتفاقِ رائے کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب وانگ ای کو اسلام آباد میں ہونے والے سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے حالیہ اجلاس اور مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی پاکستانی کوششوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ملاقات کا سب سے اہم پہلو مشرقِ وسطیٰ کے لیے پانچ نکاتی امن ایجنڈے کا اعلان تھا، جس میں جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور مستقل امن کے لیے مذاکرات پر زور دیا گیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے مغربی ایشیا میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے فعال اور متوازن سفارتی کردار کو سراہا اور دونوں رہنماؤں نے ترقی پذیر ممالک پر جنگ کے سنگین سماجی و معاشی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

ملاقات میں سی پیک (CPEC) کے دوسرے مرحلے کے تحت اعلیٰ معیار کی ترقی، افغانستان میں استحکام اور دہشت گردی کے مؤثر تدارک پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر اعلیٰ سطحی رابطوں اور عوامی وفود کے تبادلوں کو مزید بڑھانے کا عہد کیا۔ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں مثالی مہمان نوازی پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں باقاعدہ رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔