پاکستان اور فرانس میں توانائی و معدنیات کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
31 March 2026
اسلام آباد میں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور بالخصوص توانائی و معدنیات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے توانائی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، جبکہ فرانسیسی سفیر نے پاکستان میں پٹرولیم سپلائی کے مؤثر انتظامات کو سراہا۔
نکولس گیلے کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دیگر جنوبی ایشیائی ممالک کے برعکس صورتحال کو بہتر انداز میں سنبھالا اور پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے کسی قسم کی افراتفری دیکھنے میں نہیں آئی۔
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان بروقت، فعال اور مربوط فیصلوں کے باعث اس بحران سے کامیابی سے نمٹ رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں بدلتی ہوئی سپلائی صورتحال کے پیش نظر بین الوزارتی سطح پر فوری فیصلوں کے لیے مؤثر نظام قائم کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ قیادت کی سفارتی کوششوں کے باعث متبادل ذرائع سے پٹرولیم سپلائی ممکن بنائی گئی، جبکہ حکومت نے قیمتوں کا بوجھ خود برداشت کیا اور مناسب مالی حکمت عملی کے ذریعے گردشی قرضے کو قابو میں رکھا۔
وزیر پٹرولیم کے مطابق حکومت کمزور طبقات کے لیے ہدفی سبسڈی پر بھی کام کر رہی ہے۔ دوسری جانب فرانسیسی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے تعلقات مضبوط ہیں اور توانائی کے شعبے میں تعاون میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ فرانسیسی کمپنیوں کی پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں دلچسپی بھی بڑھی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتیں بدلنے کا فیصلہ مسترد
17 July 2026
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس
17 July 2026
عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
17 July 2026
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026
ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام
17 July 2026
صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت
17 July 2026