LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن

عدالتی اصلاحات پر جائزہ اجلاس، چیف جسٹس پاکستان نے بہتر کیس مینجمنٹ کو سراہا

Web Desk

31 March 2026

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات پر پیش رفت کا دسواں جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں سپریم کورٹ کی کارکردگی اور جدید نظامِ انتظام (Case Management) کو سراہا گیا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق، گزشتہ تین ماہ کے دوران عدالتِ عظمیٰ نے 3,600 نئے کیسز کے مقابلے میں 5,383 کیسز نمٹا کر ایک نئی مثال قائم کی ہے، جس سے زیر التوا مقدمات کی تعداد کم ہو کر 34,083 رہ گئی ہے۔

اجلاس میں سزائے موت کے قیدیوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی کہ اکتوبر 2024 میں زیر التوا 384 اپیلوں میں سے اب صرف 60 باقی رہ گئی ہیں، جنہیں آئندہ 30 دنوں میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے 2018 تک کے پرانے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے اور فائل ٹریکنگ کے لیے بار کوڈنگ سسٹم کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

عوام کی سہولت کے لیے سپریم کورٹ میں ای-پیمنٹ سسٹم فعال کر دیا گیا ہے، جس کے ذریعے اب عدالتی فیسوں کی ادائیگی ڈیجیٹل طریقے سے ممکن ہوگی۔ پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر نے گزشتہ تین ماہ میں 20 ہزار سے زائد درخواستوں پر شہریوں کو ریلیف فراہم کیا ہے۔ چیف جسٹس نے ای-فائلنگ اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں وکلاء برادری (بار) کے تعاون کو بھی خصوصی طور پر سراہا۔