اسرائیلی فوج کیلئے نیا بجٹ منظور، سکیورٹی کیلئے 32 ارب شیکل کا اضافہ
Web Desk
31 March 2026
یروشلم: اسرائیلی پارلیمنٹ نے ملک کی دفاعی ضروریات اور جاری عسکری آپریشنز کے پیشِ نظر فوج کے لیے نئے بجٹ کی منظوری دے دی ہے، جس میں سکیورٹی اخراجات کے لیے مجموعی طور پر 32 ارب شیکل کا خطیر اضافہ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس نئے بجٹ کا ایک بڑا حصہ انسانی وسائل اور جنگ سے متاثرہ علاقوں کی تعمیرِ نو پر خرچ کیا جائے گا۔
بجٹ کی تفصیلات کے مطابق، ریزرو فوجیوں کے لیے 6 ارب شیکل مختص کیے گئے ہیں، جبکہ اس سے قبل بھی انہیں 20 ارب شیکل فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، غزہ کی پٹی کے قریب واقع ان اسرائیلی بستیوں اور علاقوں کی بحالی کے لیے، جو حالیہ لڑائی سے متاثر ہوئے تھے، 5 ارب شیکل کا فنڈ الگ سے رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب، اسرائیلی شہریوں میں اس بجٹ کے حوالے سے شدید ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ عوام کا شکوہ ہے کہ وہ بھاری ٹیکس ادا کر رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ اپنے گھروں میں بھی محفوظ محسوس نہیں کرتے۔ عوامی دباؤ کے پیشِ نظر وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے بیان جاری کیا ہے کہ فوج اور سکیورٹی اداروں کو تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے، تاہم شہریوں پر بوجھ کم کرنے کے لیے ٹیکس سلیب میں تبدیلی کے ذریعے ریلیف بھی دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026