LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم سونے کی قیمت میں بڑی کمی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی

اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری

Web Desk

31 March 2026

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ روز کاروباری شخصیت عامر شہزاد کے قتل کے افسوسناک واقعے کے بعد پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملوث گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تاجر کا قتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ہوا، جو کہ ایک بڑا سانحہ ہے۔

طلال چوہدری نے انکشاف کیا کہ گرفتار ہونے والے ‘منصور خان گینگ’ کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے اور اس میں افغان شہری بھی شامل ہیں۔ یہ ایک بین الصوبائی گروہ ہے جو اسلام آباد، پنجاب اور پختونخوا میں سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ حیران کن طور پر یہ گینگ وارداتوں کے دوران بلٹ پروف جیکٹس کا استعمال کرتا تھا تاکہ پولیس کارروائی سے بچ سکے۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال دیگر شہروں کے مقابلے میں بہتر ہے اور یہاں پاکستان کا پہلا ‘سمارٹ سٹی’ بنانے جا رہے ہیں تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چوبیس گھنٹے کے اندر تمام ملزمان کی گرفتاری پولیس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، تاہم تاجر کے قتل پر جتنا دکھ کیا جائے وہ کم ہے۔