وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی انتخابی کامیابی کیخلاف درخواست مسترد
Web Desk
31 March 2026
لاہور: الیکشن ٹربیونل نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی عام انتخابات میں کامیابی کے خلاف دائر کی گئی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ درخواست گزار ملک ظہیر عباس کھوکھر کی جانب سے دائر کردہ عذر داری غلط، ناقابلِ سماعت اور قانونی طور پر بے بنیاد ہے۔
سماعت کے دوران وفاقی وزیر کی نمائندگی بیرسٹر حارث عظمت ایڈووکیٹ نے کی۔ ذرائع کے مطابق، درخواست گزار ملک ظہیر عباس کھوکھر نے متعدد بار سماعت کی تاریخیں لیں اور کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی، تاہم وہ عدالت کے سامنے اپنی درخواست کے حق میں کوئی بھی ٹھوس ثبوت یا شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے۔ وزیراعظم کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر سید توصیف شاہ بھی سماعت کے موقع پر موجود تھے۔
ٹربیونل نے فریقین کے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ جب الزامات کو ثابت کرنے کے لیے شواہد ہی موجود نہ ہوں تو ایسی درخواست کو برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔ اس فیصلے کے بعد عطا اللہ تارڑ کی این اے 127 لاہور سے بطور رکن قومی اسمبلی حیثیت مستحکم ہو گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026