LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن

عمران خان سے متعلق مقدمے میں اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ

Web Desk

31 March 2026

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں قانونی تاریخ کا ایک نادر واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف تھانہ ترنول میں درج ‘آزادی مارچ’ کیس کا نیا چالان پیش کر دیا۔ حیران کن طور پر، اس مقدمے میں بانی پی ٹی آئی پہلے ہی عدالت سے باعزت بری ہو چکے تھے۔

کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلا سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار نے عدالت میں سخت احتجاج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ عدالتی تاریخ میں پہلی بار دیکھنے میں آ رہا ہے کہ بریت کے باوجود اسی کیس کا چالان دوبارہ پیش کر دیا گیا ہو۔ وکیل صفائی نے سوال اٹھایا کہ جب عدالت ایک بار فیصلہ سنا چکی ہے تو پولیس کس بنیاد پر دوبارہ وہی کیس لے کر آئی ہے؟

جوڈیشل مجسٹریٹ نے وکلا کی استدعا پر بریت کا سابقہ عدالتی حکم نامہ طلب کیا۔ ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے اور بریت کے آرڈر کی تصدیق ہونے کے بعد، عدالت نے پولیس کے نئے چالان کو مسترد کرتے ہوئے کیس کو فوری طور پر داخل دفتر کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ واضح رہے کہ یہ مقدمہ تھانہ ترنول میں آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دیگر الزامات کے تحت درج کیا گیا تھا۔