ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کا الرٹ اگلے 24 گھنٹوں کے لیے ہائی الرٹ جاری کر دیا
Web Desk
30 March 2026
اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (NEOC) نے ملک کے بیشتر حصوں میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں، گرج چمک اور آندھی کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق، موجودہ موسمی صورتحال ادارے کی جنوری میں کی گئی پیشگوئی کے عین مطابق ہے، جو کہ مغربی ہواؤں کے ایک طاقتور سلسلے کا نتیجہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے ساتھ برفباری متوقع ہے، جس سے گلیشائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOF) اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ پنجاب کے بڑے شہروں بشمول لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور ملتان میں ‘اربن فلڈنگ’ (شہری سیلاب) کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ سندھ میں کراچی، ٹھٹہ اور بدین سمیت ساحلی پٹی پر بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (PDMAs) اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے اور نکاسی آب کی مشینری تیار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، آسمانی بجلی اور طوفان کے دوران درختوں، بجلی کے کھمبوں اور کمزور تعمیرات سے دور رہیں۔ سیاحوں کو شمالی علاقہ جات کا سفر کرنے سے قبل سڑکوں کی صورتحال چیک کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026