LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم سونے کی قیمت میں بڑی کمی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی

ایوانِ صدر میں اہم ترین بیٹھک: صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات

Web Desk

30 March 2026

اسلام آباد: ملک کی اعلیٰ ترین قیادت نے آج ایوانِ صدر میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد کیا، جس میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملک کی مجموعی سلامتی اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس اہم ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی، ایران امریکہ تنازع اور اس کے پاکستان پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ قیادت نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ عالمی حالات میں پاکستان کو اپنی خارجہ اور داخلی پالیسیوں میں توازن برقرار رکھنا ہوگا۔ اس حوالے سے قومی سلامتی کے مشیر نے شرکاء کو سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی۔

ملاقات میں ملک کو درپیش معاشی، توانائی اور سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ‘مربوط قومی حکمتِ عملی’ پر زور دیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے اجلاس کو حکومت کی جانب سے کیے جانے والے معاشی اقدامات اور عوامی ریلیف کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام ادارے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کرتے ہوئے ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالیں گے۔