ام رباب چانڈیو کا عدالتی فیصلے کے خلاف ‘اعلانِ جنگ’: قاتلوں کی بریت پر سنگین سوالات، ہائی کورٹ جانے کا اعلان،
Web Desk
30 March 2026
اپنے خاندان کے تین افراد کے لرزہ خیز قتل کے کیس میں عدالت کی جانب سے ملزمان کی بریت پر ام رباب چانڈیو نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ ام رباب چانڈیو نے اس فیصلے کو عدل کے نظام پر ایک بڑا سوالیہ نشان قرار دیتے ہوئے اسے ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
ویڈیو پیغام میں ام رباب چانڈیو کا کہنا تھا کہ تین قتل ہوئے لیکن کسی ایک شخص کو بھی سزا نہ ملنا انصاف کا قتل ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عدالتی نظام پر بااثر سرداروں نے اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے، جس سے معاشرے میں ظالموں کو کھلی چھوٹ ملنے کا تاثر جا رہا ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا، “انصاف میرا حق ہے اور میں اسے ہر صورت لے کر رہوں گی۔ میرا حوصلہ بلند ہے اور میں ان سرداروں سے ڈرنے والی نہیں ہوں۔”
ام رباب نے واضح کیا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گی اور ان کی جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ان کے والد اور خاندان کے دیگر ارکان کے خون کا حساب نہیں ہو جاتا۔ یاد رہے کہ ام رباب چانڈیو گزشتہ کئی برسوں سے سندھ کے بااثر سیاسی و سرداری نظام کے خلاف اکیلی قانونی جنگ لڑ رہی ہیں اور ان کا یہ تازہ ترین پیغام ان کے عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026