LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن

جعفر ایکسپریس منسوخ، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

Web Desk

30 March 2026

کوئٹہ/جیکب آباد: بلوچستان کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی اہم ترین ٹرین جعفر ایکسپریس کی سروس اچانک منسوخ کر دی گئی، جس کے نتیجے میں سینکڑوں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹریک پر فوری مرمتی کام ناگزیر تھا، تاہم پشاور جانے والے مسافروں نے پیشگی اطلاع نہ ملنے پر ریلوے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

دوسری جانب، پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد کے مقام پر روک دیا گیا، جہاں مسافر گھنٹوں ٹرین کے اندر اور پلیٹ فارم پر بیٹھے مرمت مکمل ہونے کا انتظار کرتے رہے۔ کوئٹہ اسٹیشن پر ٹکٹ ری فنڈ کروانے والوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں، جن میں بزرگ شہری اور امتحانات کے لیے جانے والے طلبہ بھی شامل تھے جن کا سفر اچانک منسوخی کے باعث ناممکن ہو گیا۔

مسافروں نے شکایت کی ہے کہ نہ صرف جعفر ایکسپریس بلکہ بولان میل (کراچی) اور چمن پسنجر بھی کئی روز سے بند ہیں، جس سے صوبے کا مواصلاتی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرانی لائنوں اور حالیہ بارشوں کے باعث ٹریک کی حالت انتہائی بوسیدہ ہے، جس کی وجہ سے حادثات سے بچنے کے لیے آپریشن معطل کرنا پڑتا ہے۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ متاثرہ مسافروں کو ٹکٹوں کی سو فیصد رقم واپس کی جائے گی اور امید ہے کہ کل سے سروس بحال کر دی جائے گی۔