اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
Web Desk
30 March 2026
اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ کشیدہ صورتحال کے حل کے لیے پاکستان نے اپنی سفارتی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ اسلام آباد میں سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے کامیاب اجلاس کے بعد اب نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک اہم مشن پر آج بیجنگ روانہ ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، اسحاق ڈار چینی قیادت سے ملاقاتوں میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری تنازع کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ‘امن اقدام’ اور ثالثی کی کوششوں پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ وہ بیجنگ کو اس حوالے سے اعتماد میں لیں گے کہ پاکستان خطے میں استحکام لانے کے لیے کس طرح اپنا فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والے چار ملکی اہم اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ کی سنگین صورتحال، آبنائے ہرمز کی بندش اور بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اس اجلاس میں تمام ممالک نے خطے میں فوری جنگ بندی اور کشیدگی میں کمی پر زور دیا تھا۔ اسحاق ڈار کا دورہ بیجنگ اس سلسلے کی کڑی ہے تاکہ عالمی قوتوں (خصوصاً چین) کو ان علاقائی کوششوں کا حصہ بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026