26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
Web Desk
30 March 2026
راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی عدالت (ATC) راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے تناظر میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔ مقدمے کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی، جس کے دوران علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی مؤکلہ کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ علیمہ خان ناگزیر وجوہات کی بنا پر آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکتیں، لہٰذا انہیں ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد علیمہ خان کی استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔ یاد رہے کہ علیمہ خان پر 26 نومبر کے احتجاج کے دوران قانون شکنی اور دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے، جس کی قانونی کارروائی راولپنڈی کی خصوصی عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026