خاور مانیکا تشدد کیس: پی ٹی آئی وکیل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری
Web Desk
30 March 2026
اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت (ATC) اسلام آباد نے پی ٹی آئی وکلاء کے خلاف خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فتح اللہ برکی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ کیس کی سماعت اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس کے دوران عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ فتح اللہ برکی کو گرفتار کر کے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔
سماعت کے دوران دیگر نامزد ملزمان زاہد بشیر ڈار اور انصر کیانی عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ پی ٹی آئی وکلاء کی نمائندگی کومل جدون ایڈووکیٹ نے کی۔ یاد رہے کہ یہ مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج ہے، جس میں پی ٹی آئی کے حامی وکلاء پر خاور مانیکا پر عدالتی احاطے میں تشدد کرنے اور ہنگامہ آرائی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران غیر حاضر ملزمان کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا اور قانونی کارروائی کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اس کیس نے اس وقت جنم لیا تھا جب بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا عدالت میں پیشی کے لیے آئے تھے اور وہاں موجود وکلاء کے ایک گروپ کے ساتھ ان کی تلخ کلامی اور مبینہ ہاتھا پائی ہوئی تھی۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026