کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب
Web Desk
30 March 2026
یروشلم: اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے کرپشن الزامات کا سامنا کرنے والے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر فوری فیصلہ دینے کے بجائے اسے مزید قانونی جائزے کے لیے وزارتِ انصاف کو واپس بھجوا دیا ہے۔ صدر کے قانونی مشیر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جاری عدالتی کارروائی کے دوران معافی دینے کے صدارتی اختیارات کے استعمال کے لیے مزید ٹھوس مواد اور سابقہ قانونی مثالوں کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر ان معاملات میں جہاں سفارتی اور سیکیورٹی نوعیت کے عوامل شامل ہوں، پیشہ ورانہ جائزہ مکمل کرنا لازمی ہے۔
صدارتی دفتر کے حکام نے واضح کیا ہے کہ درخواست کی واپسی کا مطلب کوئی حتمی فیصلہ نہیں، بلکہ یہ محض قانونی تقاضے پورے کرنے کا ایک مرحلہ ہے۔ دوسری جانب، نیتن یاہو کی مشکلات میں اس وقت مزید اضافہ ہو گیا جب امریکہ کے مشہور ری پبلکن انفلوئنسر اور صحافی ٹکر کارلسن نے اپنے چینل پر نیتن یاہو کی کرپشن سے متعلق ایک تہلکہ خیز دستاویزی فلم جاری کر دی۔
یہ فلم اسرائیلی پولیس کی جانب سے کی گئی تفتیش کی ایک ہزار سے زائد آڈیو اور ویڈیو ٹیپس پر مشتمل ہے، جس میں نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کے سنگین ثبوت موجود ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسرائیل میں اس فلم کی نمائش پر سخت پابندی عائد ہے، لیکن انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے یہ فلم عالمی سطح پر وائرل ہو رہی ہے، جس سے نیتن یاہو کی حکومت پر اخلاقی اور سیاسی دباؤ میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026