LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم سونے کی قیمت میں بڑی کمی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی

سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات، وزیراعظم نے بحران میں سعودی تحمل کو سراہا، امن کیلیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

Web Desk

29 March 2026

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزیرِاعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں خطے میں قیام امن کے حوالے سے بات کی گئی۔

مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے اسلام آباد کی میزبانی میں چار ملکی وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں شرکت کے بعد سعودی خارجہ وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچے۔

سعودی وزیرِ خارجہ  کی آمد پرنائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ  سید طارق فاطمی نے ان کا استقبال کیا۔  بعدمیں  وزیراعظم نے اپنے دفتر میں آمد پر سعودی وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا۔

وزیر اعظم کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کے موقع پروزیرِ خارجہ اسحاق ڈاراور مشیر برائے قومی سلامتی و ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل محمد عاصم ملک بھی موجود تھے۔

ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی۔ وزیر اعظم نے سعودی وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا اور خادم الحرمین الشریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے بھی نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ مکمل اور غیر متزلزل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے موجودہ بحران کے دوران سعودی عرب کی جانب سے اختیار کردہ غیر معمولی تحمل کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

وزیر اعظم نے حالیہ دنوں میں ولی عہد کے ساتھ اپنی گفتگوؤں کا حوالہ دیا، جن میں 12 مارچ کو جدہ میں ہونے والی ملاقات بھی شامل ہے۔

انہوں نے سعودی وزیر خارجہ کو موجودہ بحران کے دوران پاکستان کی وسیع سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا جن میں کشیدگی کم کرنے اور امریکا و ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں شامل ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خطے کی صورتحال پر سعودی عرب کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ پاکستان اور سعودی عرب نے خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی مشترکہ کوششوں اور قریبی رابطے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔