مشرق وسطیٰ کشیدگی: سعودی وزیر خارجہ فرحان بن فیصل پاکستان پہنچ گئے، نائب وزیر اعظم سے ملاقات
Web Desk
29 March 2026
اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فرحان بن فیصل آج خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پہنچے۔ ان کا دورہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
وزیر خارجہ فرحان بن فیصل دفتر خارجہ پہنچے اور انہوں نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات اور خطے کے معاملات پر مفصل گفتگو ہوئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ بھی اسلام آباد پہنچ چکے تھے اور انہوں نے نائب وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی۔ آج پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اہم اجلاس کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت
17 July 2026
امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتیں بدلنے کا فیصلہ مسترد
17 July 2026
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس
17 July 2026
عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
17 July 2026
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026