LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم: پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل ریکارڈ 31 روپے 5 پیسے مہنگا ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم سونے کی قیمت میں بڑی کمی

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر زور

Web Desk

29 March 2026

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال، خصوصاً ایران سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں کمی، امن و استحکام کے فروغ اور مسائل کے حل کے لیے سفارتکاری اور مکالمے کو ناگزیر قرار دیا۔

اس موقع پر پاکستان اور ترکیہ نے قریبی رابطہ کاری برقرار رکھنے اور خطے میں امن کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔