اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
29 March 2026
اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
نائب وزیر اعظم نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور مصر کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا، جو مشترکہ تاریخ، مشترکہ عقیدے اور علاقائی و عالمی امور پر ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا اور حالیہ اعلیٰ سطحی روابط، بالخصوص نومبر 2025 میں مصری وزیر خارجہ کے دورۂ پاکستان کے بعد ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا گیا، جبکہ مشترکہ وزارتی کمیشن کو فعال بنانے اور کاروباری اداروں کے درمیان روابط کو فروغ دینے کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے صحت کے شعبے میں، خصوصاً ہیپاٹائٹس سی کے انسداد کے لیے مصر کی معاونت کو سراہا اور جاری تعاون کا خیرمقدم کیا۔
دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا، جبکہ تربیتی تبادلوں اور ادارہ جاتی روابط کے ذریعے تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
دونوں جانب نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور کشیدگی میں کمی، تحمل اور سفارت کاری کے فروغ پر زور دیا۔
نائب وزیر اعظم نے فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے غزہ اور مغربی کنارے میں جاری جارحیت کی مذمت کی، جبکہ انسانی امداد کی فراہمی میں مصر کے کردار کو سراہا۔
فریقین نے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سمیت عالمی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل کا حصہ ہے، جس میں 19 مارچ 2026 کو ریاض میں ہونے والی ملاقاتیں بھی شامل ہیں، جو بدلتی علاقائی صورتحال میں باہمی ہم آہنگی کا مظہر ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت
17 July 2026
امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان
17 July 2026
پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتیں بدلنے کا فیصلہ مسترد
17 July 2026
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس
17 July 2026
عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
17 July 2026
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026