LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی مذمت پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو 6 ستمبر کا دن یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی: صدر زرداری ایران کا برکس ممالک سے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا مطالبہ شادی کی تقریب پر حملے میں استعمال ہتھیار امریکی ساختہ تھے، ایرانی عدلیہ ٹرمپ کے نمائندہ وفد کی روسی صدر سے ملاقات، 3 گھنٹے سے زائد مذاکرات جاری رہے ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ نے اسحاق ڈار کی پوسٹ شیئر کردی

Web Desk

29 March 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کر دی۔

امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اسحاق ڈار کی پوسٹ کا عکس شیئر کیا، جس میں آبنائے ہرمز سے پاکستانی جہازوں کو گزرنے کی اجازت کا ذکر کیا گیا تھا۔

اسحاق ڈار نے اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت مل گئی ہے، اور روزانہ دو جہاز اس راستے سے گزریں گے۔

انہوں نے ایران کے اس اقدام کو خوش آئند اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس پیشرفت کی تعریف ہونی چاہیے، کیونکہ یہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ مثبت اعلان امن کی جانب ایک اہم قدم ہے جو مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط کرے گا، جبکہ مذاکرات، سفارتکاری اور اعتماد سازی ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔