آبنائے ہرمز : پاکستانی پرچم بردار مزید20 جہازوں کوگزرنےکی اجازت مل گئی، یہ امن کی جانب اہم قدم ہے: اسحاق ڈار
Web Desk
28 March 2026
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی ہے۔ ان کے مطابق، روزانہ دو جہاز اس آبی گذرگاہ سے عبور کریں گے۔
اسحاق ڈار نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو ووٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا یہ اقدام خوش آئند اور تعمیری ہے اور اس کی قدر کی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پیشرفت خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کی نشانی ہے اور یہ مثبت اعلان مشترکہ کوششوں کو مضبوط کرے گا۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ مذاکرات اور اعتماد سازی کے ذریعے ہی پائیدار حل ممکن ہیں۔
متعلقہ عنوانات
رکن سندھ اسمبلی نعیم احمد کھرل جگر کی بیماری کے باعث انتقال کر گئے
21 June 2026
قومی اسمبلی: 29 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 40 کھرب 48 ارب کے 89 مطالبات زر منظور
21 June 2026
پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ
21 June 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
21 June 2026
قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل آج باضابطہ طور پر شروع ہوگا
21 June 2026
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
21 June 2026
مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کی آج 73 ویں سالگرہ
21 June 2026
لندن: وائٹ سٹی کی عمارت میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک
21 June 2026