LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم: پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل ریکارڈ 31 روپے 5 پیسے مہنگا ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو

بنوں میں پولیس وین پردہشتگردوں کا حملہ، اے ایس آئی شہید، جوابی کارروائی میں 2دہشتگرد ہلاک

Web Desk

28 March 2026

خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں دہشت گردوں نے پولیس وین پر فائرنگ کرکے اے ایس آئی کو شہید جبکہ متعدد اہلکارکو زخمی کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کے بعد پولیس کی گاڑی جلا دی۔ جائے وقوع پر پولیس اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ بھی ہوئی۔

واقعے میں اے ایس آئی دل نواز شہید جبکہ متعدداہلکار زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ۔

ڈی آئی جی سجاد خان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 2دہشت گرد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی دو موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بنوں میں پولیس گاڑی پر فائرنگ کا نوٹس لیا اورواقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ واقعے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت اورمتعدد اہلکاروں کا زخمی ہونا انتہائی افسوس ناک ہے، صوبائی حکومت شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یک جہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔