پاک-ایران تجارت میں بڑی پیش رفت: برآمد کنندگان کے لیے ‘بینک گارنٹی اور ایل سی’ کی شرط سے عارضی استثنیٰ کا اعلان
Web Desk
28 March 2026
اسلام آباد/کراچی: وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے برآمدات کے فروغ اور علاقائی تجارتی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وزارتِ تجارت نے ایران اور وسطی ایشیائی ریاستوں (Central Asian States) کو کی جانے والی برآمدات پر فنانشل انسٹرومنٹ، بینک گارنٹی اور لیٹر آف کریڈٹ (LC) کی شرط سے عارضی استثنیٰ منظور کر لیا ہے۔ یہ خصوصی رعایت 24 مارچ سے 21 جون 2026 تک تین ماہ کے لیے نافذ العمل ہوگی۔
اس تاریخی اقدام کے تحت اب پاکستان، ایران کے زمینی راستے کو استعمال کرتے ہوئے آذربائیجان اور وسطی ایشیائی ممالک کو چاول، سمندری خوراک (Seafood)، آلو، گوشت، پیاز، مکئی، پھل، فارماسیوٹیکل مصنوعات اور ٹینٹس (Tents) برآمد کر سکے گا۔ وفاقی وزیر جام کمال خان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے برآمد کنندگان کے اخراجات اور وقت میں نمایاں کمی آئے گی اور ادویات کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اگرچہ اسٹیٹ بینک کے بعض ضوابط سے جزوی استثنیٰ دیا گیا ہے، تاہم برآمدی آمدن (Export Proceeds) کو مقررہ مدت میں واپس لانے کی شرط برقرار رہے گی۔ وزارتِ تجارت کے مطابق، اس اقدام کا مقصد علاقائی تجارتی حجم میں اضافہ کرنا اور پاکستان کو معاشی استحکام کی طرف لے جانا ہے۔ جام کمال خان نے واضح کیا کہ حکومت برآمد کنندگان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ عالمی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم
19 November 2026
صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026