سلمان اکرم راجہ کا دوٹوک اعلان: “پی ٹی آئی سرمایہ داروں کی نہیں، غریبوں کی جماعت ہے”
Web Desk
28 March 2026
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی کے واضح معاشی اور سیاسی ایجنڈے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیے پاکستان کی معیشت سے زیادہ کچھ اہم نہیں اور پارٹی کبھی ایسی بات نہیں کرے گی جس سے غریب طبقے یا ہاری کو نقصان پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیٹھوں یا سرمایہ داروں کی نہیں بلکہ مزدوروں، صنعت کاروں اور تنخواہ دار طبقے کی نمائندہ جماعت ہے جو موجودہ فسطائی نظام کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے جی ایس پی پلس (GSP+) کے حوالے سے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ قاسم خان اور پوری پارٹی اس معاہدے کے ساتھ ہے، تاہم اس معاہدے کی بنیاد انسانی حقوق پر ہے اور اگر حقوق پامال ہوں گے تو معاہدے پر اثر پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے موجودہ حکومتی ڈھانچے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاق اپنی شاہ خرچیوں کو پورا کرنے کے لیے صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے جہاز کے ماہانہ اخراجات کروڑوں روپے میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی افواجِ پاکستان کے خون کے ہر قطرے کو مقدس جانتی ہے اور بھارت کے کسی بھی بیانیے سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں، بلکہ وہ ہر ایسے بیانیے کی مخالفت کرتے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے اعلان کیا کہ ملک بھر کے وکلاء کا جرگہ 10 اپریل کو پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز کو مذاکرات اور مزاحمت کا مکمل اختیار حاصل ہے، لیکن پی ٹی آئی کسی “ڈیل” یا چور دروازے سے اقتدار میں آنے کی قائل نہیں ہے۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026