LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے

تہران کی ‘علم و صنعت یونیورسٹی’ پر فضائی حملہ: تعلیمی و تحقیقی عمارتوں کو شدید نقصان

Web Desk

28 March 2026

تہران: ایران کی معروف تعلیمی درسگاہ، ایران یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (IUST) پر ہفتہ کی علی الصبح ایک فضائی حملہ کیا گیا، جس کے بارے میں ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ امریکی و صہیونی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ یونیورسٹی کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق، یہ حملہ 28 مارچ 2026 کی صبح سویرے کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے تحقیقی مراکز اور تعلیمی بلاکس کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ یونیورسٹی کے اطراف میں واقع رہائشی و تجارتی علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ حملے کے دوران قریبی اسپتال میں زیرِ علاج مریض بھی شدید ذہنی دباؤ اور خوف کا شکار ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق، حملے سے یونیورسٹی کی کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ڈھانچے کو نقصان پہنچا، تاہم حکام نے تصدیق کی ہے کہ وقتِ حملہ عمارتیں خالی ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے اس حملے کو علم و تحقیق پر حملہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ تہران کے مختلف حصوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ اس واقعے کے بعد تہران میں تعلیمی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل ہونے کا خدشہ ہے۔