LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم: پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل ریکارڈ 31 روپے 5 پیسے مہنگا ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف کا صدرِ ایران سے رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت، یکجہتی کا اظہار کیا

Web Desk

28 March 2026

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ایک گھنٹے سے زائد طویل ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں انہوں نے ایران کی شہری تنصیبات پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وزیراعظم نے ان مشکل حالات میں ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم نے ایرانی صدر کو پاکستان کی جانب سے جاری اعلیٰ سطح کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مشاورت سے امریکہ، برادر خلیجی ممالک اور دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے کیے جا رہے ہیں تاکہ خطے میں جاری کشیدگی کو ختم کر کے امن مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا سکے۔ وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان اجتماعی کوششوں سے کشیدگی کے خاتمے کی کوئی مؤثر راہ نکلے گی۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف کی مخلصانہ سفارتی کاوشوں اور پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کے حوالے سے ایران کا اصولی مؤقف بیان کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی مذاکرات یا ثالثی کے لیے فریقین کے درمیان “اعتماد سازی” (Confidence Building) کی اشد ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے یقین دلایا کہ پاکستان خطے میں استحکام کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری اور غیر جانبدارانہ کردار جاری رکھے گا۔