LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم: پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل ریکارڈ 31 روپے 5 پیسے مہنگا ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو

پاکستان مخالف بھارتی و افغان سازش بے نقاب: سوشل میڈیا پر جعلی ایرانی اکاؤنٹس کے ذریعے پروپیگنڈا مہم کا انکشاف

Web Desk

28 March 2026

اسلام آباد: پاکستان اور خطے کے امن کے خلاف بھارت اور افغانستان کی ایک بڑی مبینہ سازش بے نقاب ہو گئی ہے، جس کے تحت سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس اور “گھوسٹ نیٹ ورکس” کے ذریعے منظم پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی تھی۔ تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق، پاکستان کے خلاف مصنوعی ایرانی ردعمل درحقیقت افغانستان سے آپریٹ ہونے والے اکاؤنٹس کے ذریعے پھیلایا گیا، جبکہ اس پورے آپریشن کی سٹریٹجک ڈائریکشن اور بیانیہ سازی کے ماسٹر مائنڈ بھارتی اکاؤنٹس نکلے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مہم میں جعلی ایرانی شناختوں کا سہارا لے کر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ گھڑا گیا تاکہ عالمِ اسلام میں بداعتمادی اور تقسیم پیدا کی جا سکے۔ اس ڈس انفارمیشن آپریشن کے تحت پاکستان پر امریکہ کے لیے تیل کی ترسیل جیسے بے بنیاد الزامات بھی عائد کیے گئے تاکہ پاکستان اور ایران کے تعلقات میں دراڑ ڈالی جا سکے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ مربوط انفارمیشن وارفیئر نہ صرف پاکستان بلکہ امریکہ، ایران اور پورے خطے کے امن و سفارتکاری پر براہِ راست حملہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سازش کے بے نقاب ہونے سے عالمی سطح پر پاکستان کا امن پسندانہ کردار ایک بار پھر نمایاں ہو گیا ہے۔ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان کے ادارے مذاکرات کے دشمنوں اور ڈجیٹل دہشت گردی کے خلاف پوری طرح چوکنا ہیں۔ عوام کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر موجود ایسی جعلی شناختوں اور پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں جن کا مقصد ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانا اور اداروں کے خلاف بداعتمادی پیدا کرنا ہے۔