LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے 31 مارچ تک بارشوں کا امکان

Web Desk

28 March 2026

لاہور/اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک میں مغربی ہواؤں کے ایک طاقتور سسٹم کے داخل ہونے کی تصدیق کی ہے، جس کے باعث آج سے 31 مارچ تک ملک کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔ لاہور کے افق پر بادل چھا گئے ہیں، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 19 اور زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اگلے چند روز تک بادل برسنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے اضلاع بشمول پشاور، صوابی، مردان، سوات اور مانسہرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بالائی علاقوں جیسے چترال، دیر اور کوہستان میں بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سوات، دیر اور تیمرگرہ میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم اب میدانی علاقوں میں چند مقامات پر ژالہ باری (Hailstorm) کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں بھی مطلع ابر آلود ہے، جہاں کوئٹہ، گوادر، لسبیلہ اور قلات سمیت دیگر اضلاع میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث خضدار، کیچ اور شمالی اضلاع کے پہاڑی ندی نالوں میں ہلکے سے درمیانے درجے کے سیلابی ریلوں کا خطرہ ہے، لہٰذا مقامی انتظامیہ اور شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔