LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم: پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل ریکارڈ 31 روپے 5 پیسے مہنگا ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو

زمین کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ اور کلیدی ذمہ داری ہے: وزیراعظم

Web Desk

28 March 2026

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ارتھ آور 2026 کے عالمی دن کے موقع پر قوم کے نام ایک اہم پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آج رات 8:30 بجے سے 9:30 بجے تک ایک گھنٹے کے لیے بجلی اور تمام غیر ضروری روشنیاں بند کر دیں یا ان کا استعمال کم سے کم کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے بھرپور اس دور میں ارتھ آور ہمیں یاد دلاتا ہے کہ زمین کا تحفظ کسی ایک فرد یا ادارے نہیں بلکہ ہم سب کی کلیدی ذمہ داری ہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ اس سال یہ دن “زمین کے لیے ایک گھنٹہ صرف کریں” کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جس کا بنیادی مقصد ماحولیاتی تحفظ، توانائی کے مؤثر استعمال اور موسمیاتی تبدیلیوں (Climate Change) سے متعلق عوامی آگاہی پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ارتھ آور محض ایک علامتی تحریک نہیں بلکہ یہ ایک عالمی لمحہ فکریہ ہے جو ہمیں پائیدار اور مضبوط ماحولیاتی مستقبل کے لیے اپنے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آج ہمارے کیے گئے شعوری فیصلے ہی آنے والی نسلوں کے مستقبل کا تعین کریں گے۔ حکومتِ پاکستان ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پہلے ہی موسمیاتی مزاحمت (Climate Resilience) پر مبنی ترقیاتی ایجنڈے پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسے چھوٹے اقدامات کا مجموعی اثر معاشرے میں ایک بڑی اور مثبت تبدیلی کا باعث بنے گا، جس سے زمین کو درپیش ماحولیاتی بگاڑ کو سدھارنے میں مدد ملے گی