ایران جنگ رکوانے کا مشن، اسلام آباد میں 29، 30 مارچ کو 4 فریقی اجلاس ہوگا
Web Desk
28 March 2026
اسلام آباد: ایران اور امریکہ کے درمیان جاری شدید کشیدگی کو ختم کرنے اور خطے کو ایک بڑی جنگ کے خطرے سے نکالنے کے لیے اسلام آباد میں 29 اور 30 مارچ کو ایک اہم چار فریقی اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے، جبکہ اجلاس کی صدارت پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔
یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں بلایا گیا ہے جب خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی حساس ہو چکی ہے۔ مذاکرات کا بنیادی مقصد ایران اور امریکہ کے درمیان سفارتی ذرائع سے کشیدگی کو کم کرنا اور جنگ کے خدشات کو ختم کر کے مستقل امن و استحکام کی راہ ہموار کرنا ہے۔ پاکستان اس مشن میں ایک کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا ہے، جسے خطے کی دیگر اہم طاقتوں ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روزہ اجلاس کے دوران مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا تاکہ دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لایا جا سکے اور خلیج میں بحری جہازوں کی آمد و رفت سمیت دیگر متنازع امور کا حل نکالا جا سکے۔ ماہرین کے مطابق، اگر یہ چار فریقی بلاک اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتا ہے، تو یہ عالمی سطح پر پاکستان کی ایک بڑی سفارتی فتح تصور کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے۔
21 June 2026
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی وفد سے اہم ملاقات، باضابطہ مذاکرات سے قبل مشاورت
21 June 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں: ایرانی صدر
21 June 2026
ایران امریکہ مذاکرات آج: وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات
21 June 2026
رکن سندھ اسمبلی نعیم احمد کھرل جگر کی بیماری کے باعث انتقال کر گئے
21 June 2026
قومی اسمبلی: 29 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 40 کھرب 48 ارب کے 89 مطالبات زر منظور
21 June 2026
پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ
21 June 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
21 June 2026