مریم نوازکی اسٹیڈیم آمدپرمتنازع بیان، پی سی بی کانسیم شاہ کو شوکازنوٹس
Web Desk
27 March 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر شوکاز جاری کردیا۔پی سی بی کے مطابق راولپنڈیز کے کھلاڑی نسیم شاہ کو سینٹرل کنٹریکٹ، میڈیا پالیسی اور ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
نسیم شاہ کو مقررہ وقت کے اندر اپنا جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔جواب موصول ہونے اور اس کا جائزہ لینے کے بعد ہی آئندہ کسی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
پی سی بی کے مطابق پیشہ ورانہ معیار، معاہدوں کی پاسداری اور کھیل کی ساکھ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔
گزشتہ روز نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں قذافی اسٹیڈیم آمد پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔بعدمیں نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کر دی تھی اور کہا تھاکہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا جسے ری کور کر لیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم
25 August 2026
رسائیِ مالیات اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس: ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ای فنانسنگ کا جائزہ
25 August 2026
عمران خان کی بہن کی درخواست مسترد: سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کی تاریخ بتا دی
25 August 2026
وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
25 August 2026
شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
25 August 2026
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
25 August 2026
محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
25 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان
25 August 2026