وزیراعظم سے کویت کے ولی عہد کا ٹیلی فونک رابطہ، کویتی عوام سے اظہارِ یکہجتی
Web Desk
27 March 2026
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ اس اہم گفتگو کے دوران وزیراعظم نے کویت کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کویتی ولی عہد کو مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں سے بھی تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا۔
کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت کو سراہتے ہوئے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے پاکستان کے ثالثی کے کردار کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور اقتصادی و سفارتی محاذ پر تعاون کو وسعت دی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں مستقل امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ عالمی معیشت اور انسانی جانوں کو مزید خطرات سے بچایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا
17 July 2026
ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل
17 July 2026
27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب
17 July 2026
خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران
17 July 2026
فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال
17 July 2026
خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی
17 July 2026
پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی
17 July 2026
پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 July 2026