LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل 27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم: پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل ریکارڈ 31 روپے 5 پیسے مہنگا ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری

چالیس سال افغان بھائیوں کی خدمت کا اچھا صلہ نہیں ملا: سرفراز بگٹی

Web Desk

27 March 2026

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پشین میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پڑوسی ملک افغانستان اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر دو ٹوک موقف اختیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے اور پاکستان نے گزشتہ 40 سال سے افغان بھائیوں کی بے لوث خدمت کی ہے، لیکن بدقسمتی سے اس بھائی چارے کا مناسب صلہ نہیں ملا۔وزیراعلیٰ نے افغان بھائیوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ پاکستان میں جاری قتل و غارت اور بدامنی کا سلسلہ بند کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں کسی کو بھی پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ سرفراز بگٹی نے ایران میں اسرائیل کی جانب سے حالیہ حملوں اور قتل عام کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی، تاہم انہوں نے دوہرایا کہ “ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے”۔عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے پشین کو ڈویژن کا درجہ دینے پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے علاقے کی ترقی کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے غیور عوام صرف امن اور ترقی کے خواہاں ہیں۔ سرفراز بگٹی نے مخالفین کے شکوک و شبہات کو مسترد کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ صوبے کے کونے کونے میں جا کر تعلیم، صحت اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے دن رات کام کریں گے۔