LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن

خیبر پختونخوا میں ‘رائٹ ٹو سروسز’ کا نیا باب: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خدمات میں تاخیر کو ‘سنگین جرم’ قرار دے دیا

Web Desk

27 March 2026

پشاور/اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبے میں سرکاری خدمات کی بروقت فراہمی اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے “رائٹ ٹو سروسز کمیشن” (RTS) کو مکمل طور پر فعال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ عوام کو خدمات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی تاخیر اب ناقابلِ برداشت ہوگی اور اسے سنگین جرم تصور کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے رائٹ ٹو سروسز اور رائٹ ٹو انفارمیشن کمشنز کی ڈیجیٹائزیشن کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ شہریوں کو گھر بیٹھے سہولیات میسر ہوں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک 14 محکموں کی 80 خدمات نوٹیفائیڈ تھیں، جن میں مزید 15 محکموں کی 89 خدمات شامل کی جا رہی ہیں، جس سے مجموعی تعداد 169 ہو جائے گی۔

بریفنگ کے دوران انکشاف کیا گیا کہ وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر پبلک فیڈ بیک فیچر متعارف کرایا گیا ہے اور کمیشن کو ‘دستک’ پلیٹ فارم سے منسلک کر کے موبائل ایپلیکیشن بھی لانچ کر دی گئی ہے۔ اب شہری ای میل، فون کال اور واٹس ایپ کے ذریعے بھی اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں پبلک آؤٹ ریچ 4 لاکھ 78 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامی رکاوٹیں ختم کر کے شکایات پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنانے اور نئے کمشنرز کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔