وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں 28 مارچ کو ارتھ آور منانے کا اعلان
Web Desk
27 March 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے اور توانائی کے تحفظ کے لیے 28 مارچ کو صوبہ بھر میں “ارتھ آور” منانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس عالمی مہم میں بھرپور شرکت کر کے زمین سے اپنی محبت کا ثبوت دیں۔
منصوبے کے مطابق، 28 مارچ کو رات ساڑھے 8 بجے سے ساڑھے 9 بجے تک ایک گھنٹے کے لیے صوبہ بھر کی غیر ضروری روشنیاں بند رکھی جائیں گی۔ اس مہم کا بنیادی مقصد عوام میں توانائی کے مؤثر استعمال اور ماحولیاتی شعور کو فروغ دینا ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ “نئی نسل کو صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے اور اس کے لیے چھوٹی سی کوشش بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔”
اس مہم کی منظم نگرانی کے لیے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، جبکہ سیکرٹری ماحولیات کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ مریم نواز نے ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (WWF) کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ماحول کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے خصوصاً نوجوانوں کو اس مہم کا ہراول دستہ بننے کی دعوت دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026