اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی اداروں میں بھرتیوں پر پابندی کا حکم امتناع واپس لے لیا
Web Desk
27 March 2026
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے وفاقی اداروں اور اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل بنچ نے یکم اگست 2024 کو جاری کیا گیا حکمِ امتناع واپس لے لیا ہے، جس کے بعد اب وفاقی دارالحکومت میں سرکاری ملازمتوں کا عمل دوبارہ شروع ہو سکے گا۔
عدالت نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ موجودہ پالیسی کے مطابق بھرتیوں کا نیا عمل فوری شروع کریں۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ بھرتیوں کا عمل رکنے کی وجہ سے فورس میں نفری کی کمی پیدا ہوئی جس سے سیکیورٹی خدشات جنم لے رہے ہیں۔ دوسری جانب، درخواست گزار بیرسٹر یاور گردیزی نے مزید دلائل کے لیے مہلت طلب کر لی ہے۔
عدالتی حکم نامے میں ایک اہم ریلیف ان امیدواروں کے لیے بھی دیا گیا ہے جو اس کیس کی طوالت کی وجہ سے سرکاری ملازمت کے لیے مقررہ عمر کی حد عبور کر چکے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ایسے ‘اوور ایج’ ہونے والے امیدواروں کو بھی نئی بھرتیوں میں شامل ہونے کا موقع دیا جائے۔ تاہم، یہ تمام بھرتیاں اس کیس کے حتمی عدالتی فیصلے سے مشروط ہوں گی۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026