ٹانک میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کرفیو نافذ
Web Desk
27 March 2026
ٹانک: خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، کرفیو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک نافذ رہے گا، جس کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر سخت پابندی ہوگی۔
سیکیورٹی اقدامات کے تحت جنوبی وزیرستان، وانا اور جنڈولہ شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان (DI Khan) شاہراہ بھی کرفیو کے باعث بند رہے گی، جس سے بین الاضلاعی آمد و رفت شدید متاثر ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ، ٹانک کے اہم تجارتی مراکز رنوال بازار اور جنڈولہ بازار کو بھی بند کر دیا گیا ہے، جبکہ علاقے کا روایتی ‘جنڈولہ میلہ’ بھی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تعاون کریں اور کرفیو کے اوقات میں گھروں تک محدود رہیں۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026