تہران میں پاکستانی سفارت خانے کے اطراف اسرائیل کی بمباری، عملہ محفوظ رہا
Web Desk
27 March 2026
تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے کی گئی حالیہ بمباری کے دوران پاکستانی سفارتخانہ اور سفارتی عملہ بال بال بچ گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق، رات تقریباً 8 بجے تہران کے ان حساس علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں پاکستانی سفارتخانہ اور سفیر کی رہائش گاہ واقع ہے۔ خوش قسمتی سے اس حملے میں پاکستانی عملہ مکمل طور پر محفوظ رہا اور عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق، پاکستانی سفارتخانے کے عین سامنے ایرانی فوج کا اہم مرکز ‘ارتش’ واقع ہے، جبکہ پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو پاسدارانِ انقلاب کے زیرِ اثر علاقے میں مقیم ہیں۔ اسرائیلی طیاروں نے ان دونوں مقامات کے گرد و نواح میں بھرپور بمباری کی۔ سینئر سفارتکار کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی آوازیں اس قدر شدید تھیں کہ عملے میں سخت بے چینی پھیلی، تاہم تمام اہلکار اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو تہران میں تقریباً 20 رکنی سفارتی عملے کے ساتھ موجود ہیں اور خطرناک سیکیورٹی صورتحال کے باوجود معمول کے مطابق فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حملے کا ہدف ایرانی فوجی تنصیبات تھیں، تاہم سفارتی مشنز کے اتنے قریب بمباری نے بین الاقوامی برادری اور سفارتی حلقوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026