پاکستان کی امریکا ایران مذاکرات میں ثالثی کی تصدیق، بالواسطہ بات چیت جاری ہے: اسحاق ڈار
Web Desk
26 March 2026
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کی تصدیق کر دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے میڈیا میں گردش کرنے والی قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں جن میں پاکستان ایک پل (ثالث) کا کردار ادا کر رہا ہے۔
اسحاق ڈار کے مطابق، امریکہ نے اس مذاکراتی عمل کے لیے 15 نکات پر مشتمل ایک ایجنڈا پیش کیا ہے، جس پر ایرانی قیادت سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اس اہم عمل میں فریقین کے مابین پیغامات کی منتقلی اور سفارتی ہم آہنگی پیدا کرنے کی ذمہ داری نبھا رہا ہے۔
وزیرِ خارجہ نے مزید بتایا کہ اس امن اقدام کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستان اکیلا نہیں بلکہ اسے برادر اسلامی ممالک ترکیہ اور مصر سمیت دیگر علاقائی ریاستوں کا بھرپور تعاون بھی حاصل ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ پیچیدہ حالات میں صرف مذاکرات اور سفارت کاری ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ پاکستان عالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم پر سختی سے کاربند ہے
متعلقہ عنوانات
پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی
6 September 2026
اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ
6 September 2026
پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک
6 September 2026
پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
6 September 2026
مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے
6 September 2026
خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس
6 September 2026
روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق
6 September 2026
پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
6 September 2026