ڈاکٹر فضیلا عباسی کے خلاف ایف آئی اے کا گھیرا تنگ: منی لانڈرنگ اور غیر قانونی کلینک چلانے کے دو الگ مقدمات درج
Web Desk
26 March 2026
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) نے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی ہمشیرہ، ڈاکٹر فضیلا عباسی کے خلاف منی لانڈرنگ اور غیر قانونی طبی سرگرمیوں کے الزامات میں دو الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق، ڈاکٹر فضیلا عباسی کے خلاف حوالہ ہنڈی اور مشکوک ٹرانزیکشنز کے ذریعے کروڑوں روپے بیرونِ ملک منتقل کرنے کے بظاہر شواہد موجود ہیں۔
ایف آئی اے کے کمرشل بینکنگ سرکل میں درج مقدمے کے مطابق، ڈاکٹر فضیلا عباسی کے 22 بینک اکاؤنٹس میں 25 ارب روپے کے بھاری ٹرن اوور کا انکشاف ہوا ہے۔ تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فضیلا کی ڈکلیئرڈ سالانہ آمدن محض 4 سے 6 لاکھ روپے بتائی گئی تھی، جو کہ ان کے اکاؤنٹس میں موجود اربوں روپے کی گردش سے مطابقت نہیں رکھتی۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طریقے سے رقوم امریکہ اور دبئی منتقل کیں۔
دوسری جانب، ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن ونگ نے ان کے خلاف رجسٹریشن کے بغیر غیر قانونی طور پر کلینک چلانے کا مقدمہ بھی درج کیا ہے۔ الزامات کے مطابق، مذکورہ کلینک طبی ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کام کر رہا تھا۔ ایف آئی اے نے معاملے کی گہرائی تک پہنچنے کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور بینک ریکارڈز کی مزید چھان بین جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026