LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل 27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم: پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل ریکارڈ 31 روپے 5 پیسے مہنگا ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان

پاکستان کا خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی پر زور

Web Desk

26 March 2026

اسلام آباد: دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران واضح کیا ہے کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور فوری جنگ بندی کے لیے اپنا بھرپور سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف اس سلسلے میں سعودی ولی عہد، ایرانی صدر سمیت لبنان، مصر، ناروے، آذربائیجان اور بنگلہ دیش کے سربراہان سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ بھی سفارتی محاذ پر مکمل متحرک ہیں اور برادر ممالک کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان نے عالمی سطح پر مساجد، خواتین اور بچوں پر ہونے والے حملوں کے خلاف آواز بلند کی ہے اور انسانی بنیادوں پر فوری امداد کی فراہمی پر زور دیا ہے۔

بریفنگ کے دوران ترجمانِ دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے سری نگر کی تاریخی جامع مسجد کی بے حرمتی اور اسے سیل کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی مقامات کی بے حرمتی گہری تشویش کا باعث ہے، بھارت مقبوضہ وادی میں بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنائے۔ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔