وزیراعظم کو ملائیشین ہم منصب کا فون، پاکستان کی امن کوششوں کیلئے مکمل حمایت کا اعادہ
Web Desk
26 March 2026
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کے درمیان ایک اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے عید الفطر کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور امتِ مسلمہ کے اتحاد، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ اس موقع پر ملائیشین وزیراعظم نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار اور سفارتی ثالثی کی کوششوں کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ملائیشین ہم منصب کو پاکستان کے حالیہ سفارتی اقدامات سے آگاہ کیا، جس کا مقصد امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانا اور خطے میں استحکام پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے برادر خلیجی ممالک اور ایرانی قیادت کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے تناظر میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔ وزیراعظم انور ابراہیم نے شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا امن کی ان کوششوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
دونوں عالمی رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کا فوری خاتمہ ناگزیر ہے۔ ملائیشین وزیراعظم نے اپنے حالیہ عالمی رابطوں کا ذکر کرتے ہوئے امن کے قیام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پیشکش کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس حمایت پر شکریہ ادا کیا اور اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں مخلصانہ اور حقیقی امن اقدامات جاری رکھے گا۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان
17 July 2026
ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے
17 July 2026
ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے
17 July 2026
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا
17 July 2026
ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل
17 July 2026
27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب
17 July 2026
خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران
17 July 2026
فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال
17 July 2026